اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، 48 پوائنٹس کم

November 24, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاو کے بعد منفی رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 48پوائنٹس کی کمی ،سرمایہ کاری مالیت 4 ارب 77 کروڑ 77 لاکھ روپے گھٹ گئی ،53.65 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ،کاروباری حجم بھی 29.28 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق سیاسی اور معاشی بے یقینی کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے انتظار میں سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں ،سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث بدھ کو مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاو کے بعد اختتام پر مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 48.32 پوائنٹس کی کمی سے 42880.31پوائنٹس پر آکر بند ہوا، آل شیئرز انڈیکس بھی20.27پوائنٹس کی کمی سے 28962.67 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈکس 17.43پوائنٹس کے اضافے سے 15809.75پوائنٹس پر آگیا۔