• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کو شوہر نے پہلوان قرار دے دیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی جانب سے موصول ہونے والی ایک تصویر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری اور پوسٹ پر ورزشی لباس پہنے ہوئے نئی تصویر شیئر کی ہے جس سے متعلق اُن کا بتانا ہے کہ یہ تصویر آج اُن کے شوہر نے بنا کر اُنہیں واٹس اپ پر بھیجی ہے۔

معروف خاتون سیاست دان شرمیلا فاروقی کا اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ اُن کے شوہر نے یہ تصویر واٹس ایپ پر بھیجتے ہوئے لکھا ہے کہ ’پہلوان تیار ہے‘۔

شرمیلا فاروقی کا شوہر کی جانب سے موصول ہونے والی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ تصویر دیکھ کر مجھے معلوم ہو رہا ہے کہ اب وزن کم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دوسری جانب شرمیلا فاروقی کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھنا ہے کہ جب آپ کا شوہر آپ کو پہلوان کے نام سے پکارے تو سمجھ جائیں کہ اضافی وزن کم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید