جنوبی پنجاب میں آپریشن 64 بجلی چور پکڑے گئے

November 26, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے64صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو93 ہزار276یونٹس بجلی چوری کرنے پر24لاکھ27ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ 10مقدمات درج کرائے گئے ۔ ملتان سرکل میں 15 بجلی چوروں کو676125روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 10ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔