ریلوے نے گرین لائن ٹرین اگلے ماہ سے چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا، خواجہ سعد رفیق

November 26, 2022

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک ریلوے نے گرین لائن ٹرین اگلے ماہ سے چلانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور میں پاکستان ریلوے کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرین لائن ٹرین سپیریئر سروس کے طور پر چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن ٹرین 2 اے سی پارلر، 5 اے سی بزنس، 6 اے سی اسٹینڈرڈز کوچز پر مشتمل ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ٹرین میں 5 اکانومی کلاس کوچز بھی شامل ہوں گی، گرین لائن کا لاہور تا کراچی کا سفری دورانیہ 20 گھنٹے سے کم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں دوران سفر مسافروں کو اعلیٰ معیار کا کھانا بھی دیا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ گرین لائن ٹرین کے اے سی پارلر کی ہر سیٹ پر علیحدہ ایل سی ڈی نصب کی جائے گی۔