ہر فسادی کو سزا ملے تو سڑکوں پر موجود چند فسادی مسئلہ نہیں، آیت اللّٰہ خامنہ ای

November 26, 2022

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہر فسادی، دہشتگرد کو سزا ضرور ملے تو سڑکوں پر موجود چند فسادی مسئلہ نہیں۔

پیرا ملٹری فورسز سے خطاب کرتے ہوئےرہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہامریکا سے بات چیت سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہاخبارات، سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے امریکا سے گفتگو ہی حالیہ مسائل کا حل ہے، حالیہ صورتحال امریکا سے بات کرنے سے ختم نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی حمایت میں ہونے والے بڑے اجتماعات ایرانی عوام کی آواز ہیں، جنگی میدان بہت وسیع ہے، اصل دشمن عالمی انا ہے۔