عطاء اللّٰہ تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کی ویڈیو جاری کردی

November 26, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کی ویڈیو جاری کردی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عطا تارڑ نے توشہ خانہ تحائف سے متعلق ویڈیو جاری کی ہے۔

توشہ خانہ کے تحائف کو وزیراعظم ہاؤس کی راہداریوں میں لگایا گیا ہے۔

عطا تارڑ نے اپنی ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے ملنے والے تحائف بھی دکھائے۔