سکھر تا ملتان موٹروے کی حفاظتی جالیاں چوری ہونے کا انکشاف

November 26, 2022

سکھر تا ملتان موٹروے کی سائیڈ میں نصب حفاظتی جالیاں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ پولیس نے بائیجی میں کارروائی کرتے ہوئے جالیاں چوری کرنے کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چرائی گئی جالیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد مسروقہ سامان سی پیک حکام کے حوالے کیا جائے گا۔