ویڈیو: مداحوں کی قومی کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں

November 27, 2022

اسلام آباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مداحوں نے سیلفیاں لیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں آٹو گراف بھی دیے، جسے دیکھ کر مداح کافی خوش نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لینے کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیماسلام آباد پہنچ گئی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج آرام اور کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بھی آج آرام اور کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا۔