آصف زرداری سے MQM وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

November 28, 2022

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ میں ممکنہ عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی اور تحریک کی ٹائمنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو ہر ممکن تعاون اور مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی تھی۔