’آپ راک اسٹار ہیں‘، اجے دیوگن کا ورون دھون کیلئے محبت کا اظہار

November 28, 2022

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیوگن اور نوجوان ورون دھون نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کی فلموں کی حوصلہ افزائی کی۔

باکس آفس پر اجے دیوگن کی ’درشیام 2‘ اور ورون کی ’بھیڑیا‘ میں مقابلہ ہے۔

ورون دھون نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اتوار خاص تھا کیونکہ درشیام 2 اور بھیڑیا نے تمام سنیما دیکھنے والوں کو خوش کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجے دیوگن سر اور ابھیشک پھاٹک کو بہت مبارک ہو۔

جواباً اجے دیوگن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے بھیڑیا اور درشیام 2 نے شائقین کو دوبارہ تھیٹر آنے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری انڈسٹری کے لیے اچھا لمحہ ہے، آپ راک اسٹار ہیں۔