پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹس کی فروخت جاری

November 29, 2022

فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے شائقین پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے اور میچ کے پہلے دن کے لیے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے لیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔

میچ کے تیسرے اور چوتھے دن کی بھی جاوید اختر، اظہر محمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔