رنبیر کپور اپنے زیر تعمیر گھر کا جائزہ لینے پہنچ گئے

November 29, 2022


بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ممبئی میں اپنے زیر تعمیر گھر کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی کئی بار رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ گھر کے معائنے کے لیے آچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار الیکٹرانک بائیک پر پہنچے اور انہوں نے گھر کے تعمیراتی کام کا اندر جاکر بھی معائنہ کیا۔

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق رات کو ممبئی میں ہی عالیہ بھٹ کو اپنی بہن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپریل میں شادی کی تھی جس کے بعد نومبر میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔