قومی کھلاڑیوں نے ’میوزیکل بیٹ‘ گیم ایجاد کرلیا

November 29, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میوزیکل چیئر کی طرح ’میوزیکل بیٹ‘ گیم ایجاد کرلیا۔

ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریکٹس سیشن کے دوران ہنسی مذاق کرتے کھلاڑیوں کی ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں کھلاڑی ایک نیا گیم کھیلتے اور اس سے محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ کھیل بالکل میوزیکل چیئر کی طرح کا ہی ہے، تاہم بیٹ کو مرکز بنا کر کھیلے جانے والے اس گیم میں رولز کچھ مختلف نظر آرہے ہیں۔

کھلاڑی اس کھیل کو کیسے کھیل رہے ہیں اور کس طرح اس سے محظوظ ہورہے ہیں؟ یہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔