وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 15 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی

November 29, 2022

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں ای سی سی نے ای سی پی کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق ای سی پی کو 5 ارب روپے فوری طور پر جبکہ 10 ارب روپے بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 3 سرکاری بجلی گھروں کو 93 ارب روپے کی ادائیگیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کے مطابق 3 سرکای بجلی گھروں کو ادائیگی نجی بجلی گھروں کے برابر ٹیرف پر کی جائے گی۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ و ورکس کو 55 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اس گرانٹ سے گوجرہ اور ڈی آئی خان میں ترقیاتی اسکمیں مکمل کی جائیں گی۔