ہیلتھ کارڈ: کم ریٹ میں بہتر علاج کرنا ممکن نہیں، پی ایم اے

November 30, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے عہدیداران صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر طارق وقار ,ڈاکٹر رانا خاور ,ڈاکٹر حفیظ خان،ڈاکٹر مقبول عالم،ڈاکٹر آصف گرمانی،ڈاکٹر ریاض،ڈاکٹر عمران ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور دیگر نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ سے وابستہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور مریضوں کا استحصال جاری ہے، نجی ہسپتالوں کے مقابلے میں ان ہسپتالوں 50 فیصد سے بھی کم ریٹ رکھے گئے ہیں، اتنے کم ریٹ میں سرجن، انیستھیٹیسٹ، دوائیاں دینا، اور مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنا ممکن نہیں ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے ریٹس کو فی الفور ریوائس کئے جائیں تاکہ مریضوں کا بھلا ہو سکے، ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے ہیلتھ کارڈ کے کلیم کی رقوم کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جس سے ہسپتالوں کو چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔