کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن پھٹ گئی

November 30, 2022

—فائل فوٹو

کراچی میںیونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی۔

پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے اب تک ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے۔

سفاری پارک سے نیپا چورنگی جانے والی سڑک لائن پھٹنے کے باعث زیرِ آب آ گئی ہے۔

سڑک کے زیرِ آب آنے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔