ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا: شیخ رشید

November 30, 2022

شیخ رشید—فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا ہےکہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگاہوا ہے۔

شیخ رشید نے لکھا ہے کہوالدین اپنے بچوں کا گلا کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابلِ تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ کہا کہ آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔