پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ مؤخر کرنے پر غور

November 30, 2022

—فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں 7 کھلاڑیوں اور7 آفیشل کے بیمار ہونے کے بعد پاکستان کیخلاف کل راولپنڈی ٹیسٹ مؤخر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیانپہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کے لیےگفتگو جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے ڈاکٹر کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 14 افراد بدہضمی کا شکار ہیں اور انگلش ٹیم کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انگلینڈ کے 7 آفیشل اور 7 کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ طے ہے۔