ایران: ہنگامہ آرائی و سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو موت کی سزا

November 30, 2022

ایران میں ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق شمالی ایران کے البرز ڈسٹرکٹ کی انقلابی عدالت کے چیف جسٹس نے سزا سنائی۔

ایرانی عدالت کے مطابق ملزمان نے تحصیل کرج میں دھاوا بولا، سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا۔ چیف جسٹس کے مطابق تشدد کے باعث سیکیورٹی اہلکار روح اللّٰہ عجیمان کی موت واقع ہوئی۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ موت کی سزا پانے والوں میں تین کم سن افراد بھی شاملہیں۔