بلوچستان سے کراچی آنیوالی کارسے 51 کلو چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار، 2 فرار

December 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس آئی یو ، سی آئی اے پولیس نے بلوچستان سے کراچی آنے والی کار کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں منشیات چھپا کر کراچی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناکر2 منشیات فروشوں کو گلشن اقبال بلاک 13-ڈی سےگرفتار کرکے 51 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی،جبکہ 2 ساتھی ساتھی فرار ہو گئے۔