امریکہ میں طیارے کا دروازہ کھولنے والی خاتون گرفتار

December 02, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نجی ائرلائن کا طیارہ ہیوسٹن سے کولمبس جارہا تھا کہ خاتون مسافر نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ ایک اورمسافر نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے روکنے والے مسافر کی ٹانگ پر کاٹ لیا۔ طیارے کے عملے نے مسافروں کی مدد سے خاتون پر قابو پایا۔ خاتون کی اس حرکت کے باعث طیارے کو آرکنساس میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔