کوئٹہ میں خود کش بم دھماکے اورسکیورٹی فورسزپرحملے کی مذمت کرتے ہیں،علامہ ناصرعباس جعفری

December 02, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس وین اورسکیورٹی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہیدو زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔