کابل میں حزب اسلامی کے دفتر کے قریب مسجد پر خودکش حملہ، گلبدین حکمت یار کا محافظ ہلاک

December 02, 2022

افغان دارالحکومت کابل میں سیاسی تنظیم حزب اسلامی کے دفتر کے قریب مسجد پر خودکش حملے میں گلبدین حکمت یار کا محافظ ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی پارٹی حزب اسلامی کے قریب مسجد پر ہوا۔

حملے کے وقت مسجد میں حزب اسلامی کی سینئر قیادت موجود تھی۔

حملے میں سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سمیت تمام رہنما محفوظ رہے۔

واقعے پر کابل پولیس ترجمان اور وزارت داخلہ نےفی الحال ردعمل سے گریز کیا ہے۔