خرید و فروخت کی سیاست ملک کھوکھلا کر رہی ہے، جمعیت ن

December 03, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ڈاکٹر محمودالحسن مولانا قاضی شمس الحق مولانا ثنااللہ فاروقی نے کہاہے کہ ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کی سیاست نے ملک سے نظریاتی اور اصولی سیاست اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ہارس ٹریڈنگ نے نظریاتی سیاست کو مکمل طور پر مفاداتی سیاست میں تبدیل کردیاجو ملک کو کھوکھلا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ کاروبار کی سیاست سے سیاسی استحکام ہے اوریہ تماشہ تمام ادارے دیکھ رہے ہیں خریدو فروخت کی سیاست پر عدلیہ کو ازنوٹس لیناچاہیے۔