9 اضلاع میں 56 لاکھ 80 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

December 03, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ،سیالکوٹ, میانوالی، ملتان، راجن پور،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں مہم آخری روزجبکہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد مہم آئندہ دو روز تک جاری رہے گی ،پہلے چار روزکے دوران تمام اضلاع میں 56 لاکھ 80 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئےپنجاب پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کے مطابق 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز ہے۔ والدین ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائیں پولیو وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لئے خطرہ پےپولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔