• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ،پیپلز پارٹی اقتدار کے مزے بھی لے رہی ہیں ،مولانا امجد خان

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و صوبائی امیر مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اقتدار کے مزے بھی لے رہی ہیں اور نورا کشتی میں بھی مصروف ہیں ۔جے یو ائی کے نزدیک یہ وقت اقتدار کے جنگ کا نہیں وطن عزیز کے تحفظ کے لیے اگے بڑھنے اور دو قومی نظریے پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنے کا وقت ہے ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو اور جے یو ائی اور ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن سے صوبا ئی رہنماوں حافظ نصیر احمد احرار۔حافظ غضنفر عزیز۔ضلعی راھنماوں مولانا ابوبکر صدیق ۔زید معاویہ گجر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا محمد امجد خان حافظ نصیر احرار۔حافظ غضنفر اور دیگر نے کھا کہ جمیعت رب کی دھرتی پر رب کے نظام کے لیے کوشاں ہے اور وہ وقت قریب ہے کہ وطن عزیز کی عوام مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ کے جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔
لاہور سے مزید