• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر احتجاج کے حوالے سے بیانات سامنے آرہے ہیں، ایک آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں فاطمہ حیدر غنڈوں کا مطالبہ کررہی ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کامران نے کہا کہ آڈیو میں غنڈوں کو باقاعدہ ٹریننگ دے کر لاہور لانے کا پلان سامنے آیا ہے، ایسے لوگوں کو لاہور لاکر 9 مئی جیسا واقعہ کرنا چاہتے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی یہ خاتون 9 مئی کی ملزمہ ہیں، جس شخص کے موبائل فون سے یہ آڈیو ملی، اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم امین کا تعلق ساہیوال سے ہے اور وہ مذکورہ خاتون کا فیملی ڈرائیور ہے ایسے لوگوں کی ٹریننگ کہاں ہوتی ہے، یہ بھی ٹریس کیا جارہا ہے۔
لاہور سے مزید