• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی چھاؤنی ،اغوا کے مقدمہ میں مطلوب مغوی سلمان بازیاب،مرکزی ملزم گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شمالی چھاؤنی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب مغوی سلمان کو بحفاظت بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کمال سبحانی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق شمالی چھاؤنی کیعلاقے سے شہری کے اغوا کی واردات کے بعد شمالی چھاؤنی پولیس فوری موقع پر پہنچی زیشان کی درخواست پر نامزد ملزم کمال سبحانی اور دو نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کمال سبحانی نے پیسوں کے لین دین کے معاملے پر سلمان کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں کے اندر مغوی سلمان کو بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کمال سبحانی کو گرفتار کر لیا۔
لاہور سے مزید