پنجاب، خیبرپختونخوا نے وفاق سے شکایتوں کے انبار لگا دیے

December 03, 2022

فائل فوٹو

پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاق سے شکایتوں کے انبار لگا دیے اور فوری فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کو ابھی تک 176 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی۔

محسن لغاری کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے لیے معاہدے پر بھی وفاقی حکومت نے اپنا پریمیم نہیں دیا، اس طرح یہ منصوبہ کتنے دن چلے گا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق نے قبائلی علاقوں میں صحت سہولت کارڈبند کر دیا، سات ماہ میں 120 ارب روپے ٹرانسفر نہیں کیے گئے۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ 30 ارب روپے قبائلی عوام کے بجٹ سے کاٹ لیے گئے، سیلاب متاثرین کو وزیرِ اعظم کے 10 ارب روپے کے امدادی پیکج کے اعلان کے باوجود ایک روپیہ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے۔