امریکا نے شمالی کوریا کے عہدیداروں پر پابندی لگا دی

December 04, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے میزائل پروگرام پر شمالی کوریا کے 3 اہم عہدے داروں پر پابندی لگا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے منسلک 3 اہم عہدے داروں کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے عہدے داروں کے ساتھ لین دین کرنے والوں کو بھی پابندی کا سامنا کرنا ہو گا۔ وزیرِ خارجہ انتھونی بلنکن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد سے دنیا خطرے میں ہے۔