ایمرسن یونیورسٹی اکیڈمک کونسل،8 نئی فیکلٹیز کے قیام کی منظوری

December 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی بوسن روڑ کی دوسری اکیڈمک کونسل کا اجلاس، مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی ہے۔مختلف شعبوں میں ایم فل کلاسز، آٹھ نئی فیکلٹیز فیکلٹی آف کمپیوٹنگ،فیکلٹی آف مینجمنٹ سٹڈیز، فیکلٹی آف لینگویجز فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، فیکلٹی آف فارمیسی، فیکلٹی آف سوشل سائینسز، فیکلٹی آف میڈیا آرٹس، فیکلٹی آف فوڈ سائینس ،چھ نئے شعبہ جات بزنس ایجوکیشن اینڈ فنانس، بائیو انفارمیٹکس اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، سنٹر آف ٹراسلیشن سٹڈیز،کمپیوٹر سائینس اور اینوائرنمنٹل سائینسز کے آغاز کے ساتھ ساتھ مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی جن میں مختلف شعبوں کے بورڈ آف سٹڈیز کے ممبران کا تقرر اور ایڈمشن پالیسی شامل ہے۔