جدہ، مدینہ میں بھی سندھی کلچر ڈے کی تقاریب کا انعقاد

December 05, 2022

فائل فوتو

سعودی عرب کے شہر جدہ اور مدینہ منورہ میں بھی سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی گئیں۔

سینکڑوں محنت کش پاکستانیوں نے سندھی کلچر ڈے کو بھرپور انداز سے منایا، مقامی گلوکاروں نے لوگ گیت گائے اور اجرک و سندھی ٹوپی پہن کر ثقافت کو اجاگر کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ سندھی تہذیب و ثقافت صدیوں پرانی ہے جس پر انہیں فخر ہے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں اپنے کلچر کے ذریعے پاکستان کا امیج بلند کر رہی ہے۔