3چینی خلا نوردوں کی 6 ماہ بعد خلائی اسٹیشن سے واپسی

December 05, 2022

چین کے خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد تین چینی خلاباز زمین پر واپس آگئے۔

چینی خلا باز تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے آخری تعمیراتی مرحلے کی نگرانی کے لیے 5 جون کو خلا کے لیے روانہ ہوئےتھے۔

چینی خلا باز گزشتہ روز چین کے خود مختار علاقے اندرونی منگولیا میں شینزو 14 خلائی جہاز سے زمین پر اترے۔

خلا سے واپس آنے والی پہلی خاتون خلا باز کا کہنا تھا کہ خلائی سٹیشن میں ان کا گزرا ہوا وقت ناقابل فراموش ہے۔

چین کی خلائی ایجنسی نے اس مشن کو مکمل طورپرکامیاب قراردیاہے۔