ملیریا کی پھیلتی وبا، بھارت سے مچھردانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی

December 05, 2022

فائل فوٹو

سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی وبا تیزی سے سیلاب متاثرین کو اپنے شکنجے میں جکڑ رہی ہے جبکہبھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے، بھارت سے پاکستان کے لیے مچھر دانیوں کی خریداری گلوبل فنڈ کو کرنی ہے۔

وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے وزارت تجارت این او سی دے چکی جبکہ بھارت کے علاوہ کسی اور ملک سے مچھر دانیاں بنوانے میں 6 تا 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت حکام کا بتانا ہے کہ پاکستانی مینوفیکچررز مقامی طور پر بھی اچھی اور معیاری مچھر دانیاں بنا سکتے ہیں۔