روسی تیل پر پرائس کیپ کا فیصلہ آج سے نافذ

December 05, 2022

فائل فوٹو

روسی تیل پر 60 ڈالر فی بیرل پرائس کیپ کا فیصلہ آج سے نافذ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل سے زائد فروخت پر تیل شپمنٹ کی انشورنس اور فنانس پر پابندی ہو گی۔

دوسری جانب روس نے پرائس کیپ کے تحت تیل کی فروخت سے انکار کر دیا۔

روسی نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک، اتحادیوں کا روسی تیل پر پرائس کیپ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، مشروط قیمت پر تیل فروخت نہیں کریں گے، چاہے پیداوار میں کمی کرنا پڑے۔

روس نے کہا کہ مغرب کا یہ اقدام توانائی کی عالمی منڈیوں کو عدم استحکام سے دوچار کردے گا، روسی تیل پر پرائس کیپ کے مغرب کے اقدام سے سپلائی میں کمی ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ جی سیون ممالک اور آسٹریلیا نے جمعے کو روسی تیل پر پرائس کیپ لگانے پر معاہدہ کیا تھا۔