امریکا کے اسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

December 05, 2022

فوٹو: فائل

امریکا کے اسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 10 سالوں بعد اسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھےجا رہے ہیں۔

اس حوالے سے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے کہا کہ رواں سال امریکا میں انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سی ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ امریکا میں موسم سرما کے فلو سے اب تک 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سی ڈی سی کے مطابق امریکی اسپتالوں میں سانس کی دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھرہیہے۔