معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، حماد اظہر

December 06, 2022

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، ملک میں ڈالرز کی کمی ہے، فنانسز گیپ بڑھنے سے ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ گیا ‏ہے، فوری نئے انتخابات کرائے جائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ معیشت بگڑتی جا رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ‏ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، اگر حکومت کے پاس پلان نہیں تو گھر جائے اور کسی دوسرے کو آنے دے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فوری ‏طور پر نئے انتخابات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اب ڈالر نہیں، خام مال لینے کے لیے یہ بھی ایک ڈیفالٹ ‏کی شکل ہے۔