17 سماج دشمن پکڑے گئے

December 06, 2022

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)17سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کر کے چرس اور پستول30 برآمد کر لیا۔ انچارجز بیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دیا۔ بنی پولیس نے ایک ملزم سے 200 پتنگیں اور 4ڈوریں برآمد کر لیں۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بھی گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پانچ اشتہاریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار کرلئے جن سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔