بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں مزید تصوراتی کام کرنے کیلئے پُرعزم

December 08, 2022

فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں مزید تصوراتی کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ہمیں تصوراتی اور جدت پسندانہ ہونا پڑے گا۔

انگلش کپتان نے کہا ہے کہ ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے، ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے والا بننا پڑے گا، اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارک ووڈ فٹ ہیں ان کا کھیلنا تقریباً یقینی ہے جبکہ بین فوکس کی واپسی کی گارنٹی نہیں۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ مارک ووڈ کا کھیلنا ہمارے لیے بونس ہے، 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرنے والے بولر کا فائدہ ہوتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔