• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ نے پلیئنگ الیون پر غور شروع کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم، اولی پوپ کو ہی بحیثیت وکٹ کیپر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اولی پوپ نے پہلے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ وکٹ کیپنگ کی تھی جو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اولی پوپ اگر وکٹ کیپنگ کرتے ہیں تو مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے کیونکہ اب وہ فٹ ہو چکے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی یقینی ہے کیونکہ لیام لیونگسٹن گھٹنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق لیام لیونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو کھلانے اور اولی پوپ سے ہی وکٹ کیپنگ کرانے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین فوکس اور مارک ووڈ دونوں کے کھیلنے کی صورت میں ول جیکس جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید