سری لنکن کھلاڑی نے کیچ پکڑ لیا، 4 دانت گنوا دیے

December 08, 2022

فائل فوٹو

کرکٹ اکثر کھلاڑیوں کے لیے خطرناک بھی ہوجاتا ہے جہاں پلیئرز کو زخم اور تکلیف بھی برداشت کرنی پڑتی ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوران سری لنکا کے کھلاڑی چمیکا کرونارتنے اپنے 4 دانت گنوا بیٹھے۔

گال گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کینڈی فیلکنز کے چمیکا کرونارتنے کو کیچ پکڑنے کی کوشش مہنگی پڑگئی جس میں کامیاب تو ہوگئے پر بری طرح زخمی ہو کر اپنے 4 دانتوں سے محروم ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیگ کے چوتھے میچ میں اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران سری لنکن کھلاڑی کے چہرے پر گیند لگی جس کے فوری بعد ان کے منہ سے خون نکل آیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سری لنکن کھلاڑی کے چہرے پر گیند لگنے سے ان کے 4 دانت بھی ٹوٹے۔

رپورٹس کے مطابق چمیکا کرونا رتنے کو فوری آپریشن کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمیکا کرونا رتنے کی حالت بہتر ہے وہ آئندہ میچز میںٹیم کو دستیاب ہوں گے۔