بشری بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

December 08, 2022


چیئرمین پاکستان تحریکِ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

اس آڈیو کے آغاز میں زلفی بخاری کو بشریٰ بی بی سے سلام کرنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے یہ کہتی ہیں کہ ’خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’گھڑیاں ان کے استعمال کی نہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ بیچ دیں‘۔

زلفی بخاری نے بشریٰ بی بی کی یہ بات سننےکے بعد جواب میں کہا کہ’ضرور مرشد میں کردوں گا، میں کردوں گا جی‘۔