نسیم شاہ کے کندھے میں تکلیف، انگلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

December 08, 2022

فاسٹ بولر نسیم شاہ دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نسیم شاہ نے ٹریننگ سیشن میںاحتیاطی طور پر بولنگ نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔