امریکی صدر نے یوکرین کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کا عسکری امدادی پیکج منظور کرلیا

December 09, 2022

فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کے نئے عسکری امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امدادی پیکیج کے تحت یوکرین کو دشمن ڈرونز کے تدارک اور فضائی دفاع مضبوط کرنے کے لیے ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔

پینٹاگون یوکرین کو جدید آرٹلری راکٹ سسٹم دے گا، ہمرز کی فوجی جیپیں اور جنریٹرز بھی پیکیج میں شامل ہوں گے۔

گزشتہ روز امریکی قانون سازوں نے سال 2023ء میں یوکرین کو اضافی سیکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دی تھی۔