ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

January 21, 2023

فائل فوٹو

پاکستان ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔

ڈیانا بیگ کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے اب وہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گی۔

ڈیانا بیگ کی جگہ دائیں ہاتھ کی بلے باز صدف شمس کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ڈیانا بیگ آج آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ساتویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کے دوران انجرڈ ہوئیں۔

انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے رپورٹ میں فریکچرکیتصدیق ہوئی۔