انٹر بینک میں ڈالر 75 اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا

January 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار، روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 75پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ، پاؤنڈ بھی ایک روپے مہنگا ہو گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 75پیسے کے اضافے سے 229.50روپے سے بڑھ کر 230.25روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 230.50روپے ہو گئی۔