5 نوجوان رسولؐ کے ’نقشِ قدم‘ پر چلتے ہوئے مدینہ پہنچ گئے

January 25, 2023

فائل فوٹو

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پیدل پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق ان نوجوانوں نے اسی راستے کا انتخاب کیا ہے جو 1400 سال قبل آپ ﷺ اور صحابہ کرام ؓ نے ہجرت کے وقت مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے کے لئے منتخب کیا تھا۔

ان نوجوانوں میں سے ایک راشد علی کا کہنا ہے کہ ’نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم پر چلنا ان کے ساتھ رہنے اور چلنے کے مترادف تھا، ہم نے ان کے بارے میں بہت کچھ سیکھا اور ان سے ہماری محبت کئی گنا بڑھ گئی ہے‘۔

نوجوانوں نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا 547 کلومیٹر طویل سفر 185 گھنٹوں میں مکمل کیا تو مدینہ منورہ میں ان کا پُرتباک استقبال کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دو برطانوی مسلم نوجوانوں نے حج کی ادائیگی کے لئے لندن سے مکہ المکرمہ تک پہلی بار سائیکل پر سفر طے کرکے تاریخ رقم کی تھی۔