بھارت، سانپ کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

January 26, 2023

فائل فوٹو

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میںسانپ کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے سیلفی لینے کے شوق میں سانپ کو گلے میں ڈالا تاہم اس کو واپس نکالنے کے دوران سانپ نے نوجوان کو ڈس لیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میںچل بسا، مرنے والا شخص جوس کی دکان کا مالک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خطرناک طریقوں اور مقامات سے سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کئی افراد جان گنوا چکے ہیں۔