ایلون مسک ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے مشکل میں پڑ گئے

January 26, 2023

فائل فوٹو

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سربراہ ایلون مسک ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے مشکل میں پڑ گئے۔

آج ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے ’مسٹر ٹوئٹ‘ کیا جس کے بعد اب وہ اسے تبدیل نہیں کر پا رہے۔

ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ہنسنے کا ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کردیا، اب ٹوئٹر مجھے اسے واپس تبدیل نہیں کرنے دے رہا۔

رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس حوالے سے 8 گھنٹے قبل ٹوئٹ کی تھی اور اب بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ان کا تبدیل کیا ہوا نام ہی دِکھ رہا ہے۔

ٹوئٹر کے سربراہ کی اس پوسٹپر کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔