امریکی اسکول میں 7 ہزار لائٹس ڈیڑھ سال سے مسلسل روشن

January 26, 2023

لائٹ کی درستگی کا یہ کام جو کہ 2022 کے اوائل میں کیا جانا تھا۔

امریکا کے ایک ہائی اسکول میں 7 ہزار لائٹس گزشتہ ڈیڑھ سال سے مسلسل 24 گھنٹے روشن ہیں اور کوئی بھی انہیں آف نہیں کر پا رہا ہے۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ امریکی ریاست میساچوسسٹس میں واقع مائنچوگ ریجنل ہائی اسکول میں روشن اسمارٹ لائٹس نظام میں اگست 2021 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور اس کا سافٹ ویئر ناکارہ ہوگیا، جس کے بعد سے وہاں نصب لائٹس ڈیڑھ برس سے دن رات مسلسل روشن ہیں۔

ایک عشرے قبل اسکول میں اسمارٹ لائٹس سسٹم پیسے اور توانائی بچانے کے لیے نصب کروایا گیا تھا اور اس وقت کسی کے وہم و گمان بھی نہ تھا کہ وسیع و عریض اسکول میں نصب 7 ہزار لائٹس اس طرح سافٹ ویئر کی ناکامی سے بچت کے بجائے ٹیکس دہندگان کی رقم کی بربادی کا سبب بنیں گی۔

اب انتظامیہ کو کوئی راہ سجائی نہیں دے رہی کہ وہ کس طرح ان بتیوں کو آف کرے، جس کمپنی نے یہ کام کیا تھا اس کی انتظامیہ کمپنی کی متعدد بار فروخت کے باعث کئی بار تبدیل ہوچکی ہے۔

ایک عشرے قبل اسکول میں اسمارٹ لائٹس سسٹم پیسے اور توانائی بچانے کے لیے نصب کروایا گیا تھا۔

اسکول انتظامیہ کا کمپنی سے رابطہ ہے لیکن کمپنی کی موجودہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی نصب شدہ سافٹ تک رسائی نہیں اور اس کا حل صرف ہارڈ ویئر کی تبدیلی ہے۔ جس کےلیے درکار سامان و آلات کی درآمد چین میں کورونا وائرس کی خراب صورتحال کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

لائٹ کی درستگی کا یہ کام جو کہ 2022 کے اوائل میں کیا جانا تھا، اب اگلے ماہ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔